مہر نیوز کے مطابق، ایران میں شہری ترقی کی وزارت نے ہفتے کے روز MSC Aries کے عملے کے مزید سات ارکان کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔
یہ رہائی ایرانی وزارت خارجہ اور ایرانی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کی سفارتی کوششوں اور متعلقہ عدالتی حکام کی منظوری سے ممکن ہوئی۔
رہائی پانے والے عملے کے ارکان میں سے پانچ ہندوستان سے، ایک ایسٹونیا اور ایک فلپائن سے ہیں، جو اپنے اپنے ممالک کو واپس لوٹ گئے ہیں۔
مذکورہ وزارت نے یہ بھی بتایا کہ عملے کے باقی ارکان ابھی بھی جہاز پر سوار ہیں اور انہیں ایران میں اپنے ممالک کے قونصلر اور سفارتی حکام تک رسائی حاصل ہے۔
یاد رہے کہ اس ماہ کے شروع میں ایرانی حکام کی جانب سے ایک خاتون ملاح کو رہا کیا گیا تھا، جب کہ عملے کے 17 دیگر ارکان اب بھی جہاز پر موجود ہیں۔
آپ کا تبصرہ